اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پالتو بلی نے پنجے مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی )روس میں اپنی نوعیت کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پالتو بلی کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مالک زیادہ خون بہنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو روس کے قصبے لینن گراڈ میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 55 سالہ روسی شہری (Dmitry Ukhin) کی بلی 2 دن سے غائب تھی، تاہم کافی تلاش کے بعد بلی سڑک سے ملی تو وہ اسے واپس گھر لے آیا۔

اسی شام بلی اچانک پرتشدد ہوگئی اور اپنے مالک کی ٹانگ پر پنجے مار دیے جس کی وجہ سے کافی خراشیں آنے سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق 55 سالہ Dmitry Ukhin پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھا، وہ شوگر اور بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب بلی کا مالک خراشوں کے باعث نکلنے والا خون روکنے میں ناکام رہا تو اس نے اپنے ہمسائے سے مدد طلب کی۔ بلی کے پنجوں کے باعث ہلاک ہونے والے شخص کی بیوی واقعے کے وقت گھر پر نہیں تھی اور انہوں نے پالتو بلی کی جانب سے شوہر پر حملے پر حیرت کا اظہار کیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…