جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

صدرکیخلاف کیس نہیں چل سکتا، ٹرمپ پر درج مقدمہ خارج کرنے کی منظوری

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی میڈیا کے مطابق جج نے استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر مقدمے کا اخراج مناسب ہے کیونکہ صدر کو استثنی حاصل ہوتا ہے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد استثنی ختم ہوجاتا ہے۔

انتخابی بغاوت کا مقدمہ اب ممکنہ طور پر 4 سال بعد بحال ہوسکتا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کی پالیسی کے تحت کسی صدر کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ امریکا کے نومنتخب 78 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2007 میں جو بائیڈن سے انتخاب میں شکست کے بعد انتخابی نتائج کو بدلنے کی سازش اور وائٹ ہاس سے بڑی تعداد میں خفیہ دستاویزات لے جانے کے مقدمات تھے تاہم یہ مقدمات کبھی زیرسماعت نہیں آئے۔نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس کو شکست دی تھی۔

ٹرمپ کی فتح کے بعد وکیل نے انتخابی مداخلت اور خفیہ دستاویزات کیس کی کارروائی روکنے کی استدعا کی تھی۔وکیل نے محکم انصاف کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی عہدے پر موجود صدر پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ چلانے کی حکومت کی پوزیشن تبدیل نہہیں ہوئی تاہم حالات بدل گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…