منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

روس نے ایٹمی حملے سے بچنے کی تیاری کرلی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی ) روس نے ایٹمی حملہ کے بعد جوہری تابکاری سے محفوظ رکھنے والی موبائل بم پناہ گاہوں کی تیاری کا باقاعدہ آغاز کردیا، جسے ایک مقام سے دوسرے مقام تک باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے بچانے والی موبائل بم پناہ گاہوں کی تیاری کا کام شروع کردیا جو جوہری دھماکے سے پیدا ہونے والی لہروں اور تابکاری سمیت متعدد خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔اس حوالے سے روس کے تحقیقی ادارے نے کہا کہ کوب-ایم شیلٹر نامی پناہ گاہ 48 گھنٹے تک ان تابکاری خطرات اور دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

ان خطرات میں روایتی ہتھیاروں کے دھماکے اور بندوق کے چھروں سے بچا، عمارتوں کے گرنے والے ملبے، خطرناک کیمیکلز اور آگ سے تحفظ شامل ہے۔ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا تھا کہ کوب۔ایم (کے یو بی ۔ ایم)کی شکل ایک مضبوط شپنگ کنٹینر جیسی ہے اور یہ دو ماڈیولز پر مشتمل ہے، جس میں 54 افراد کے لیے کمرہ اور ایک تکنیکی بلاک موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید ماڈیولز شامل کیے جاسکتے ہیں۔تحقیقی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل شیلٹر ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جو لوگوں کو ایٹمی حملہ سمیت مختلف خطرات، بشمول قدرتی آفات اور دیگر حادثات سے تحفظ فراہم کرتا ہے، ادارے نے اسے شہریوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔اس اجازت کے جواب میں کریملن نے امریکا کے اس فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…