منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسپیس ایکس کا طاقتور راکٹ خلا میں روانہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )اسپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کیموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔اس سے قبل اسٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے اسٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے اسٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اسپیس ایکس نے اسٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔ یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔اسپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا اسٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے اسٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ مانٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے ‘ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی’ (ڈوگے)کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…