پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امارات میں خاتون اپنے شوہر اور بچوں کیلئے رہائشی ویزا حاصل کرسکے گی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)کیا خواتین کو متحدہ عرب امارات میں اپنے شوہروں یا بچوں کی کفالت کرنے کی اجازت ہے؟ اس کا جواب ہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر آپ کے پاس متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ ہے تو مردوں کے علاوہ خواتین بھی فیملی ویزا فراہم کرسکتی ہیں۔ اگر آپ امارات میں موجود ہیں اور اپنے شوہر یا بچوں کو امارات بلانا چاہتی ہیں تو اس کے لیے آپ کو اہلیت کے معیار پر اترنا ہوگا۔ فیملی کو اسپانسر کرنے کا عمل پیچیدہ نہیں تاہم اس کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہے۔

اس آرٹیکل میں ان خواتین کے لیے اقدامات، ضرورت اور کلیدی معیارات کی وضاحت موجود ہے جو متحدہ عرب امارات میں اپنے شوہروں یا بچوں کو اسپانسر کرنے کی خواہشمند ہیں۔اگر آپ متحدہ عرب امارات میں اپنے شوہر یا بچوں کی کفالت کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو چند دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔ اسپانسر کے لیے آپ یہاں سے بھی معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔یو اے ای میں کام کرنے والی خواتین کو ایپلیکیشن فارم بھرنا لازم ہوگا۔ اس کے ساتھ پاسپورٹ کی کاپیز، امارات کی آئی ڈی، تصدیق شدہ میرج سرٹیفکیٹ،ماہانہ تنخواہ کی وضاحت کرنے والا آجر کا جاری کردہ سیلری سرٹیکفیٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، میڈیکل فٹنس کلیئرنس، بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ (تصدیق شدہ اور عربی ترجمہ کیساتھ) شوہر کی طرف سے این او سی، شوہر کا ملازمت کا معاہدہ، رجسٹرڈ ٹیننسی (کرایہ دار کا)، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویریں جمع کرانا لازم ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…