اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

مکہ معظمہ نمائش، نبی کریم ۖکے دور کے نوادرات مرکزِ توجہ بن گئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں اس وقت نزولِ وحی کی نمائش جاری ہے جو ہر شعبہ ہائے زندگی سے آنے والے زائرین کو راغب کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ نمائش آدم علیہ السلام سے لے کرحضر محمدۖ تک پیغمبرانِ اسلام کی کہانیوں کو گہرائی سے جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔نمائش کی ایک خاص بات غار حرا کی ایک دلفریب تخلیقِ نو ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

زائرین جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے اس تاریخی لمحے کا تجربہ کر سکتے ہیں گویا وہ ماضی میں چلے گئے ہوں۔اس نمائش میں متعدد نوادرات بھی رکھے گئے ہیں جن میں قرآن کا ایک تصویری نسخہ بھی شامل ہے جو معزز صحابی عثمان بن عفان کا تھا اور قدیم نوشتہ جات جن میں پتھر پر قرآن کی آیات کندہ ہیں۔حِرا کلچرل ڈسٹرکٹ ایک ثقافتی اور سیاحتی مقام ہے جو زائرین کو نئے تجربات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس کی خزاں کی تعطیلات کی سیریز متنوع مشاغل پیش کرتی ہے بشمول گھڑ سواری کی مہارت کے مظاہرے، روایتی قافلوں کی نمائش اور دیگر دلچسپ چیلنجز۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…