جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فلپائن کو پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 مزید آنے کو تیار

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا(این این آئی)فلپائن کو گزشتہ تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، اور 2 مزید آنے کو تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان توراجی زبردست تباہی پھیلا کر رخصت ہو رہا ہے، تاہم اس کے شدید اثرات کے باعث 2 ہزار دیہات خالی کرا لیے گئے ۔طوفان کے باعث سڑکیں دریا بن گئی ہیں، تند و تیز ہوائیں درخت اور سولر پینلز اڑا لے گئیں، اور نظام زندگی الٹ پلٹ ہو گیا، اسکول بند ہو گئے اور اندورنِ ملک پروازیں منسوخ ہو گئیں، جب کہ ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی ہے۔

اکو ویدر کے ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی بحرالکاہل میں اس ہفتے طوفانوں کے سسٹم تیزی سے بن رہے ہیں، ٹائفون توراجی تباہی پھیلا کر پیر کو فلپائن سے نکل گیا ہے تاہم 2 اضافی سسٹم ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے شروع میں علاقے کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آخری 3 طوفانوں ٹائفون ینکسنگ، ٹائفون کانگ رے اور ٹراپیکل طوفان ٹرامی کی وجہ سے فلپائن میں 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور 9 ملین سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔

ٹائفون توراجی، جو فلپائن میں نیکا کے نام سے جانا جاتا ہے، اس وقت ملک سے دور ہٹ رہا ہے، یہ طوفان اس ہفتے کے آخر میں چین کے ساحل کے قریب پہنچے گا تاہم سست ہونے کے باعث امکان یہ ہے کہ یہ سمندر ہی میں رہے گا۔تین ہفتوں میں مسلسل چار طوفانوں کے باعث ہونے والی تباہی کی وجہ سے فلپائن میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ اس تباہی سے نکلنے کی سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…