پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ایئرلائن کے طیارے پر دوران پرواز فائرنگ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ او پرنس(این این آئی )کیریبیئن ملک ہیٹی میں ایئرپورٹ پر ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے پر فائرنگ سے فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی میں امریکی ایئر لائن سپرٹ کے طیارے پر اس وقت اچانک فائرنگ کی گئی جب وہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے، اور طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا سے سانتیاگو جا رہا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد متعدد ایئر لائنز نے ہیٹی کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔

یہ واقعہ دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب وہ اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک زمین سے اس پر فائرنگ کی گئی اور گولیوں کی زد میں فلائٹ اٹینڈنٹ آ گیا، بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کو ڈومینیکن ریپبلک کی طرف موڑ دیا۔ ہیٹی کے دارالحکومت میں اس وقت سخت کشیدگی پھیلی جب دو دن قبل گیری کونیل کی جگہ ایلکس ڈیڈیر فلز کو ہیٹی کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا، شہری اس پر سخت احتجاج کر رہے ہیں اور شہر بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز دارالحکومت میں ایک گینگ لیڈر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…