جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عالمی برادری اسرائیل کو ایرانی خودمختاری کی پاسداری کا پابند بنائے، سعودی عرب

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے اور اس کی سرزمین پر حملہ نہ کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے فون کال کی۔ ایرانی صدر نے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے اقدام کی تعریف کی ہے۔ سربراہی اجلاس میں فلسطینی علاقوں اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی صدر نے سربراہی اجلاس کی کامیابی اور اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف جنرل سٹاف فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی کا ایران کا دورہ بیجنگ معاہدے کے دائرہ کار میں ہے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ہم آہنگی اور تعاون کی سطح کو بڑھانا ہے۔سعودی چیف آف دی جنرل سٹاف نے ایران کے سسٹنٹ چیف آف سٹاف برائے انٹیلی جنس اور سیکورٹی امور میجر جنرل غلام محرابی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…