اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

نیتن یاہو کے دفتر سے حساس معلومات لیک

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے کے کیس میں اسرائیلی فوج کے افسر سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے حساس معلومات کے افشا ہونے کے معاملے میں اسرائیلی فوج کے ایک افسر کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد گرفتار ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے پر حکومت نے اس کیس کی تفصیلات میڈیا میں لانے پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم عدالت میں معاملہ جانے کے بعد تحقیقات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے کی تحقیقات پر عائد پابندی کو جزوی طور پر ہٹانے کے بعد نیتن یاہو کے مشیر فیلڈ اسٹین کا نام اور دیگر تفصیلات منظر عام پر لانے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر نے قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات یورپی میڈیا کو فراہم کی تھیں۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی ادارے شِن بیٹ اور اسرائیلی فوج کو شبہ ہے کہ خفیہ معلومات غیر قانونی طور پر نکالی گئی تھیں، جس سے ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا۔ اس معاملے میں مزید 3 افراد بھی زیر تفتیش ہیں، جن کے نام عدالت کی طرف سے اب تک پوشیدہ رکھے گئے ہیں، لیکن ان کا تعلق اسرائیلی دفاعی اداروں سے بتایا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر انہیں 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…