جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے صدر بننے پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی ترجمان کا بیان سامنے آگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی صورت حال بالخصوص تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر پالیسی بیان دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا کے 60 ارکان پارلیمنٹ کے صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط کو “یہودی لابی” کے زیر اثر کہا جا رہا ہے۔جس پر میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں نے ایسی باتیں کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دیکھیں اور کچھ کہانیاں جن کا آپ حوالہ دے رہے تھے۔ ہم نہیں جانتے کہ اس معلومات کو گردش کرنے کے پیچھے کون ہے۔میتھیو ملر نے کہا کہ اگر لوگ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں یا ارکانِ کانگریس پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ان سے جڑے مسائل پر ضرور بات کی جائے لیکن ان کے مذہب یا جنسی رجحان کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ایک اور صحافی نے پوچھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو پاکستان میں سیاسی منظرنامہ عمران خان کے حق میں تبدیل ہوسکتا ہے اور ان کی رہائی بھی ممکن ہے۔

صحافی نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے مزید پوچھا کہ لطیف کھوسہ نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو کو عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کی بھی بات کی ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کتنی بار اس پر بات کرچکا ہوں۔ ہر بار یہی کہا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔جس پر صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدر اور صدارتی امیدواروں اور امریکی سفارت کاروں کو پاکستانی سیاست میں گھسیٹنا اچھا خیال ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…