جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کملا کا انٹرویو کیوں نشر کیا، نیوز چینل پر10 ارب ڈالر کا مقدمہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کے خلاف10 بلین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ٹی وی چینل نے نائب صدر کملا ہیرس کے انٹرویو میں جوڑ توڑ کر 2024 کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں CBS نیوز چینل پر ”بد نیتی پر مبنی” اور ”فریب پر مبنی” ترمیم کا الزام لگایا گیا ہے جس کا مقصد کملا ہیرس کے حق میں ”ترازو کو ٹپانا” ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ نیٹ ورک نے امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں ہیرس کے جوابات کو مسخ کیا ہے جس سے ایک گمراہ کن تصویر کشی ہوئی جو ڈیموکریٹک امیدوار کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے جیوری ٹرائل کی درخواست کی ہے اور کہا کہ CBS کے اقدامات انتخابی مداخلت کے مترادف ہیں۔یہ مقدمہ میتھیو کاکسمارک سے سونپے جانے کی توقع ہے جو کہ ٹرمپ کے مقرر کردہ جج ہیں۔وہیں سی بی ایس نیوز نے اپنے ترمیمی عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہیرس کے جوابات مکمل طور پر دکھائے گئے ہیں، جو کہ دو نشریات میں تقسیم کیے گئے تھے۔نیٹ ورک کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا کہ ترمیم مختصر تھی تاکہ اضافی موضوعات شامل کیے جا سکیں اور یہ کہ انٹرویوز میں یکساں معیارات کا اطلاق کیا جاتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…