جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

بابا صدیقی کے قتل کیس میں پیشرفت، قاتل سے کون رابطے میں تھا؟ پولیس نے پتا لگالیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ سیاستدان بابا صدیقی قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ بابا صدیقی کا قاتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم انمول بشنوئی سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر مختلف اکانٹ استعمال کرتا تھا، انمول کینیڈا اور امریکا سے ملزم سے رابطے میں تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے گینگ کے ایک رکن نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے بابا صدیقی کو سلمان خان کے ساتھ قریبی تعلقات اور داد ابراہیم جیسی انڈر ورلڈ شخصیات سے مبینہ روابط کی وجہ سے نشانہ بنایا ہے۔اس سے قبل پولیس نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ملزمان کے اسنیپ چیٹ سے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان کی تصویر بھی ملی ہے جب کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر کو باندرہ ایسٹ میں بیٹے کے دفتر کے قریب گولیاں مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

بابا صدیقی کے قتل کی ذمہ داری بشنوئی گینگ کے ساتھی شبھم رامیشور لونکر کے بھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر کی تھی جس کے بعد لونکر کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بابا صدیقی کے قتل کے سلسلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 2 شوٹر اور ایک اسلحہ فراہم کرنے والا بھی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…