ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی آرٹسٹ ڈانس کرتے ہوئے بیٹے کے سامنے دم توڑ گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پونا (این این آئی)پونے سے تعلق رکھنے والا بھارتی آرٹسٹ جو ‘گربا کنگ’ کے نام سے بھی مشہور تھا، پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث ہلاک ہوگیا۔بھارت میں ہندوؤں کا تہورار نوراتری منایا جارہا ہے، ایسے میں پونے میں ہونے والی تقریبات میں ایک ‘گربا کنگ’ کے نام سے جانے جانے والے ٹرینر اشوک مالی کی اچانک موت سے ڈانڈیا اور گربا کا پرجوش ماحول سب کو سکتہ طاری ہوگیا۔50 سالہ فنکار چکن میں گربا تقریب میں رقص کررہے تھے کہ اس دوران انھیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گرگئے جبکہ اس دوران ان کا بیٹا بھی ساتھ ہی ڈانڈیا کھیل رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میںاشوک کو اپنے بیٹے بھاویش کے ساتھ چکن میں جوش و خروش کے ساتھ گربا رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، وہ مقبول گانے ‘گھونگھٹ میں چاند ہوگا آنچل میں چاندنی’ پر پرفارم کررہے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اشوک شروع میں اپنی پرفارمنس سے خود لطف اندوز ہو رہے تھے لیکن رقص کے دوران ہی اچانک انھیں چکر آیا اور وہ گھٹنوں کے بل گر گئے اور ہارٹ اٹیک سے ان کی موت واقع ہوگئی۔اشوک پچھلے چار پانچ سالوں سے ایک گربا ٹرینر کے طور پر کام کر رہے تھے، جو اپنی مہارت کے سبب کافی مشہور تھے، انھیں نوراتری سیزن کے دوران مختلف مقامات پر گربا سیشنز میں باقاعدگی سے مدعو کیا جاتا تھا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…