بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادار ے نے بتایاکہ ٹریول ایڈوائزری کے مطابق دبئی پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

اس حوالے سے اماراتی ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازیں شروع ہو سکتی ہیں جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند ہوں گی۔اماراتی ایئر لائنز کا کہنا تھا کہ لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے۔

اس حوالے سے لبنانی وزیر صحت فراس الابیض نے کہا تھا کہ دو روز میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…