جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2024 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔غیرملکیخبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں وزرا کے غزہ سے متعلق ایک اجلاس میں سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنا دفاع کرنا لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں بنتا، ایک بار پھر فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کرتیہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، اس کے قیام کی راہ میں کام کرنے سے ہرگز نہیں رکے گا۔سعودی وزیرخارجہ کے مطابق فلسطین پر دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا، جس میں امن یقینی بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لییعملی پلان وضع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک معتبر راستے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے، جامع اور منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…