ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لبنان میں کوئی بھی ہمہ گیر جنگ دونوں فریقوں کو تباہ کر سکتی ہے،امریکا

datetime 27  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے انکار کے باوجود عارضی جنگ بندی پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں حملے روکنے کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے لائیڈ آسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہر طرح کی جنگ چھڑنے کا خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مزید کہا کہ سفارتی حل اب بھی موجود ہے۔

انہوں نے لندن میں اپنے برطانوی اور آسٹریلوی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد بیان دیا اور کہا کہ دنیا کو اب ایک ہمہ گیر جنگ کے خطرے کا سامنا ہے۔ یہ جنگ اسرائیل اور لبنان دونوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم ان کا خیال تھا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔

جب ان سے اسرائیل کی حمایت کے حوالے سے ریڈ لائنز کے بارے میں پوچھا گیا تو لائیڈ آسٹن نے جواب دیا کہ امریکہ اپنے دعوے کے مطابق اسرائیل کو اپنی اور خود مختار زمینوں کے تحفظ میں مدد دینے کے اپنے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔ امریکہ پورے مشرق وسطی میں امریکی افواج اور اہلکاروں کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…