پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

datetime 18  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے بنگلا دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارتِ خزانہ کے نائب سیکرٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈھاکا کا دورہ کیا۔دورے کے دوران امریکا کی جانب سے بنگلا دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بنگلا دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی، سماجی، انسانی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے یہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ یہ امداد 2021 میں کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس میں یو ایس ایڈ نے 2021 سے 2026 تک 954 ملین ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 425 ملین ڈالرز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…