نئی دہلی (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیان پر بھارتی سرکار تلملا گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر بھارت غزہ، میانمار اور دیگر علاقوں میں مصائب کے شکار مسلمانوں سے غافل ہے تو ہم مسلمان غفلت کا شکار نہیں ہیں۔
انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ مسلم امہ میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی سرکار ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر تلملاگئی ہے اور علی خامنہ ای کے بیان کو غلط معلومات پر مبنی اور ناقابل قبول قرار دینے لگی۔ بھارتی سرکارنے جوابا کہا کہ دوسروں کے اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر بات کرنے والے ممالک خود اپنا ریکارڈ دیکھیں۔