ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

تھائی لینڈ کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم نے حلف اٹھالیا

datetime 19  اگست‬‮  2024 |

بنکاک(این این آئی) تھائی لینڈ کی کم عمرترین خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے ملک کے بادشاہ کی پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کے بعد اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا واجیکرالونگکورن کے سامنے ایوان نمائندگان کے سیکریٹری ایپاٹ سکھانند نے پارلیمنٹ کے فیصلے کی توثیق کی تقریب میں متن پڑھ کر سنایا اور اس کے بعد پیتونگاترن شیناوترا کی وزارت عظمی کی توثیق کردی گئی۔

پیتونگاترن شیناوترا نے وزیراعظم کی حیثیت سے توثیق پر بادشاہ کا شکریہ ادا کیا اور خطاب میں کہا کہ انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے میں کھلے دل کے ساتھ منتخب نمائندوں سے مل کر اپنے فرائض انجام دوں گی۔انہوں نے کہا کہ سب کا مقف سن کر مل بیٹھ کر فیصلے کریں گے تاکہ ملک استحکام کے ساتھ آگے بڑھے۔پیتونگاترن شیناوترا اس سے قبل حکومتی سطح پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتیں اور انہیں مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں ملک کی معاشی صورت حال کے علاوہ ان کی سیاسی جماعت پھیو تھائی کی مقبولیت میں کمی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کے والد تھاکسن شیناواترا ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

پیتونگاترن شیناوترا کو عدالت کی جانب سے سریتا تھاویزن کو وزارت عظمی سے معذولی کے بعد پارلیمنٹ میں دو تہائی کی اکثریت حاصل ہوگئی تھی اور انھیں 493 کے ایوان میں 314 سے زائد ارکان نے ووٹ دیکر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔پیتونگاترن شیناوترا ملک کی دوسری خاتون اور شیناوترا خاندان سے تعلق رکھنے والی تیسری وزیراعظم ہیں، ان سے قبل ان کے والد تھاکسن اور پھوپھی ینگلوک شنیاوترا ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…