جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی یونین کا بنگلہ دیش کی صورتحال پر ردعمل جاری

datetime 6  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپین یونین نے بنگلادیش کی تازہ ترین صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مکمل احترام کے ساتھ جمہوری طور پر منتخب حکومت کی طرف منظم اور پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔اس حوالے سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین بنگلادیش میں رونما ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیشی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان کے قوم سے خطاب کے بعد یورپی یونین نے پرسکون رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے مکمل احترام کے ساتھ جمہوری طور پر منتخب حکومت کی طرف منظم اور پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والے المناک جانی نقصان پر غمزدہ ہے۔ ہم جنرل وقار الزمان کی طرف سے دی گئی ان یقین دہانیوں کا نوٹس لیتے ہیں کہ ‘صورت حال پرامن طریقے سے نمٹائی جائے گی اور تمام غیر قانونی قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی’۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔ جن لوگوں کو من مانے طور پر حراست میں لیا گیا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے یقین دلایا کہ بنگلادیش کے عوام کے ایک اہم پارٹنر کے طور پر یورپی یونین ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…