جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں شہری کے گھر سے پاکستان زندہ باد کے نعرے’ خبر جنگل میں آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی

datetime 5  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں شہری کے گھر سے پاکستان زندہ باد کے نعرے کی موجودگی پر خبر جنگل میں آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلی کے علاقے اوانتیکا کے ایک گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، یہ ویڈیو مقامی رہائشی کی جانب سے بنائی گئی تھی۔ویڈیو میں شہری کی جانب سے مخصوص ایریا کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس گھر میں ‘پاکستان زندہ باد’ لکھا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی شہری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، کہ اس عمارت میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز موجود ہیں۔جبکہ مقامی شہری مزید لوگوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا، جہاں گھر کی ایک دیوار پر پوسٹر موجود تھا، جس پر ‘پاکستان زندہ باد’ کا پوسٹر موجود تھا۔

شہری کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ گھر دہشت گرد تنظیم کا ہے، جو کہ بھارت کے خلاف کام کر رہی ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق شہری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، کہ اس گھر میں دیگر کئی پوسٹرز موجود تھے۔ جبکہ شہری اور دیگر افراد ایک ایسے کمرے میں داخل ہوئے جہاں اندھیرے کا راج تھا، وہیں ایک بوڑھا شخص نشے کی حالت میں موجود تھا۔ذرائع کے مطابق کمرے میں اندھیرا اس حد تک تھا کہ موبائل کی ٹارچ سے ہی بوڑھے شخص کو دیکھنا ممکن ہوسکا تھا۔

بوڑھے شخص سے سوالات کیے گئے اور ساتھ ہی کہنا تھا کہ ‘تجھے پاکستان جانا ہے تو پاکستان جا’۔جس پر بوڑھے کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں ایک شخص ہی سوال کرے، میں سب کے سوالات کا اس طرح جواب نہیں دے سکتا۔ جبکہ ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں بوڑھے شخص کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پاکستان سے محبت ہے’۔دوسری جانب دلی پولیس کی جانب سے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے بتانا تھا کہ مذکورہ شخص ذہنی مریض ہے، تاہم دیگر حکام مذکورہ شخص سے متعلق سوالات اٹھا رہے ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…