منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

5 اگست 2024 سے تیسری جنگ عظیم شروع ہوسکتی ہے’بھارتی نجومی کوشل کمار کا دعوی

datetime 5  اگست‬‮  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی علمِ نجوم کے ماہر کوشل کمار کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2024 سے تیسری جنگ عظیم شروع ہوسکتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشل کمار نے اس سے قبل اسرائیلـحماس جنگ اور روسـیوکرین جنگ کی پیشگوئی کی تھی، جو بعدازاں سچ ثابت ہوئی۔انہوں نے حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا کہ جغرافیائی سیاسی واقعات مجموعی طور پر تباہ کن تنازع کو جنم دے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں 4 یا 5 اگست سے تیسری جنگ عظیم کا ا?غاز ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی کوشل کمار نے تیسری عالمی جنگ کے آغاز کی تاریخ سے متعلق متعدد پیشگوئیاں کر رکھی ہیں، لیکن اب تک ان میں سے کوئی بھی سچ ثابت نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ تیسری عالمی جنگ 18 جون 2024 کو شروع ہوگی لیکن وہ تاریخ بغیر کسی واقعے کے گزر گئی۔بعدازاں انہوں نے ایک نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم 26 جولائی یا 28 جولائی کو شروع ہوگی، لیکن ایک بار پھر، ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…