بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

آسٹریلوی پادری نے اسلام قبول کرلیا

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(این این آئی )آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام عبدالرحمن رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ گولڈ ڈیوڈ اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر کے دوران اسلام سے اس وقت متاثر ہوئے جب انہوں نے پرتھ کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل بک کیا۔

پرتھ کی مرکزی مسجد کے قریب قیام کے دوران اچانک ان کا دل چاہا کہ وہ اس مسجد میں جائیں جس کے بعد وہ مسجد میں گئے اور وہاں کے امام سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں تحفے میں قرآن پاک دیا۔اس حوالے سے گولڈ ڈیوڈ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ برسوں سے میرے قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن بمشکل اسے چھوا کبھی پڑھا نہیں لیکن پرتھ میں مسجد سے جب میں واپس ہوٹل میں گیا تو گھٹنے ٹیک کر خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا، اسلام سچ ہے یا نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے گھٹنے ٹیک کر دعا کی پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ خدا کا سچا کلام ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…