جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا

datetime 22  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیڈرا برانکا(این این آئی) ملائیشیا کی سمندری حدود میں بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے آئل ٹینکر کا حکام نے سراغ لگا لیا ہے۔کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ساؤ ٹومے اور پرنسپ کے جھنڈے تلے سفر کرنے والے سیریس ون نامی آئل ٹینکر اور ملک کے مشرقی ساحل سے جہاز کو ٹو کرنے والی دو ٹگ بوٹس کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔یہ بحری جہاز جمعہ کے روز سنگاپور کے جھنڈے والے ہفنیا نیل سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی تھی۔

سنگاپور میں حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کے عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ملائشیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سیریس آئی نامی آئل ٹینکر تصادم کے فوری بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور عملے کے کم از کم دو ارکان زخمی ہوگئے۔میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور نے بتایا کہ یہ واقعہ سنگاپور کے جزیرے پیڈرا برانکا سے تقریبا 55 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ملائیشین کوسٹ گارڈ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے سربراہ زین عظمت محمد یونس نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ساؤ ٹومے اور پرنسپ جھنڈے والے ٹینکر نے فرار ہونے کی کوشش کیوں کی، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مزید تحقیقات کی جائیں گی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…