جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کی ہمیشہ حفاظت کروں گا،ٹرمپ

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد ہونے والے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہوں گا اور ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد مجھے پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے، امریکا میں تیل، گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ امریکی جماعت ری پبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے، ان کو مخالف پارٹی ڈیموکریٹ کے امیدوار پر سبقط حاصل ہے اور وہ عہدہ صدارت کے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کر رکھا ہے، وینس ماضی میں ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت کہہ چکے، انہوں نے ٹرمپ کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا، سینیٹر وینس کی اہلیہ اوشا کا آبائی تعلق بھارت سے ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…