بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر کو طلاق دے دی

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی۔شیخہ مہرہ نے اس اعلان کے ساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔بیٹی کی پیدائش قبل شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے امید سے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ہم تین تاہم گزشتہ ماہ انہوں شوہر کے بغیر صرف اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بس ہم دو۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا شیخہ مہرہ اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کردیا ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…