ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں 3 دن سے لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

datetime 10  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش اژدھے کا پیٹ کاٹ کر نکال لی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 جون کو فریدہ نامی خاتون کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے کے لیے اپنے گائوں سے قریبی مارکیٹ کی طرف نکلی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے 55 سالہ شوہر نے اہلیہ کے گھر نہ لوٹنے پر رات کو گاں والوں کو اطلاع دی جس کے بعد لوگوں نے خاتون کو ڈھونڈنا شروع کیا۔

اگلے دن اژدھے کو پھولے ہوئے پیٹ کے ساتھ دیکھا گیا تو لوگوں کو شک ہوا جبکہ خاتون کی چیزیں بھی قریب سے ملنے پر لوگوں کا شک و شبہ مزید گہرا ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑ کر اس کا پیٹ کاٹنا شروع کیا تو خاتون کی لاش کا سر دکھنے لگا جس کے بعد دیکھا گیا کہ خاتون کی لاش پورے کپڑوں کے ساتھ اس کے پیٹ میں موجود ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اژدھے کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش کو باہر نکالا گیا جس کے بعد اسے کپڑے میں لپیٹ کر آخری رسومات کے لیے منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اژدھے نے خاتون کے پیروں میں دانت گڑائے جس کے بعد خاتون کے جسم کے ساتھ لپٹ کر اسے دبوچ کر اس کی سانسیں روک دیں اور پھر خاتون کو نگل گیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…