کابل (این این آئی) افغان حکومت نے ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کو مقامی کرنسی پر منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دے جارہی ہے۔
حکام کی جانب سے لائوڈ سپیکر پر بھی اعلانات کئے جار ہے ہیں کہ تاجر پاکستانی کرنسی سمیت کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کریں اور دس کے اندر غیر ملکی کرنسی میں کاروبار بند کریں، مقررہ مدت کے بعد غیر ملکی کرنسی پر کاروبار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی اور کرنسی بھی ضبط کر لی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف شہروں میں اس وقت پاکستانی کرنسی اور ڈالر میں تجارت ہو رہی ہے۔