جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کا حکم

datetime 21  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ملک میں برقع پہننے پر پابندی کو حتمی قانونی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی ایوان زیریں میں قانون کی منظوری کے لئے 151 ووٹ ڈالے جب کہ اس کے خلاف صرف 29 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔برقع اور نقاب پر پابندی کا قانون سوئٹرلینڈ کا ایوان بالا پہلے ہی منظور کر چکا ہے، اسے دائیں بازو کی عوامیت پسند سوئس پیپلز پارٹی نے آگے بڑھایا۔یہ اقدام دو سال قبل ملک بھر میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد اٹھایا گیا تھا جس میں سوئس ووٹرز نے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد پارلیمنٹ نے اس پابندی کو وفاقی قانون میں تبدیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار فرانک (تقریبا 1100 ڈالر) تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔سوئٹزرلینڈ کے کچھ حصوں بشمول جنوبی ٹکینو اور شمالی سینٹ گیلن میں پہلے ہی اسی طرح کے قوانین موجود ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے علاوہ بیلجیئم اور فرانس جیسے ممالک بھی اسی طرح کے اقدامات اٹھا چکے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…