بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

منی پور میں کشیدگی برقرار، ہندو خواتین عیسائی برادری کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں جاری کشیدگی کے سبب بھارتی فوج نے وادی امپھال میں فلیگ مارچ کیا جبکہ ریاست کے کئی اضلاع میں سینکڑوں ہندو خواتین عیسائیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میتی خواتین نے آگ کی مشعلیں تھامے امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ، تھوبل اور کاکچنگ اضلاع میں سڑکوں پر انسانی زنجیریں بنائیں۔خواتین نے ریاست میں متنازعہ قانون نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی)کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ منی پور میں 3 مئی کو کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہونے والے تشدد میں 100سے زیادہ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔واضح رہے کوکی قبائل کا تعلق مسیحی جبکہ میتی برادری ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ بھارتی حکومت نے ہندو میتی برادری کو مراعات دے کر علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…