پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

موساد نے اٹلی میں کشتی حادثہ میں اپنے سابق ایجنٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے اٹلی میں اختتام ہفتہ پر کشتی کے حادثے میں اپنے ایک ریٹائرڈ ایجنٹ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹلی کے شمال میں واقع قصبے لیسانزا میں ایک جھیل میں کرائے پر لی گئی ایک ہائوس بوٹ میں سابق ایجنٹ سمیت 22 افراد تفریح کررہے تھے۔

اس دوران میں اچانک طوفان آجانے کی وجہ سے ان کی کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں موساد کا ایک ریٹائرڈ ایجنٹ بھی شامل تھا۔اس حادثے میں دو اطالوی انٹیلی جنس ایجنٹ اور کشتی کے دورکنی عملہ میں شامل ایک روسی خاتون بھی ہلاک ہو گئی ۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے موساد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کہا گیا کہ نامعلوم ایجنٹ کی باقیات تدفین کے لیے اسرائیل واپس بھیج دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…