جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

مکہ مکرمہ میں ہوٹل کی عمارت کے جھکا ئوکے بعد اسے خالی کرا لیا گیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ میں الحفائر میں ایک کثیر منزلہ ہوٹل کی عمارت کے دوسری عمارت کی طرف جھکا ئوکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل خالی کرا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک ہوٹل کی عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ عمارت اپنے ساتھ متصل ایک اور کثیر منزلہ عمارت کی طرف جھکی دیکھی جا سکتی ہے۔یہ سڑک ایک شاہراہ عام پر واقع ہے جہاں اور بھی ایسی کئی کثیر منزلہ عمارتیں موجود ہیں۔ویڈیو میں عمارت کو بائیں جانب واضح جھکا کی حالت میں دیکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت خالی کرالی اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔بات کرتے ہوئے مکہ معظمہ بلدیہ کیترجمان اسامہ زیتون نے تصدیق کی کہ بلدیہ نے ایک کمیٹی کے تعاون سے عمارت کا معائنہ کیا جس میں متعلقہ اداروں کے حکام کے علاوہ سول ڈیفنس، وزارت حج و عمرہ، وزارت سیاحت اور سکیورٹی حکام نے اس کا جائزہ لیا اور اس کی تعمیر اور معائنہ کیا۔عمارت کو رہائشیوں سے احتیاط کے طور پر مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ عمارت کی حالت اور اجازت ناموں تک رسائی اور رہائش کے لیے اس کی حفاظت کو یقینی بنانے تک اس جگہ کو راہگیروں سے بچانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…