آرامکو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی، ایپل سے آگے بڑھنے کے قریب

9  مئی‬‮  2022

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی عالمی کمپنی کے طور پر ایپل کو اپنے تخت سے ہٹانے کے قریب ہے۔’آرامکو‘ کے اسٹاک میں اتوار کو ٹریڈنگ کے دوران 2 فی صد سے زیادہ اضافے کے بعد یہ 46 ریال کو چھونے کے بعد مارکیٹ ویلیو لسٹنگ میں یہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔حال ہی میں

’آرامکو‘ کے اسٹاک کو سہارا دینے میں کئی عوامل نے تعاون کیا ہے، جن میں سے سب سے اوپر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔ سال کے آغاز سے اسٹاک میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔’آرامکو‘ کے سٹاک کی مارکیٹ ویلیو 2.448 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی جس سے ایپل کے ساتھ فرق کو صرف 100 ارب ڈالر تک کم کر دیا گیا، کیونکہ آئی فون بنانے والی کمپنی 2.545 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے عالمی کمپنیوں میں سرفہرست ہے۔آرامکو صرف 3 بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کی مالیت دوکھرب ڈالر سے زیادہ ہے۔ مائیکروسافٹ کے بعد آرامکو کمپنی امریکا سے باہر مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے 8 بڑی کمپنیوں میں واحد کمپنی ہے۔دوسری طرف آرامکو پہلے ہی سب سے زیادہ منافع بخش انڈیکس میں بین الاقوامی کمپنیوں میں سب سے آگے ہے، کیونکہ اس کا منافع سود، ٹیکسوں اور خسارے پہلے تقریباً 208 ارب ڈالر ہے جبکہ اس کے قریب ترین حریف (ایپل) کی مالیت 120 ارب ڈالرہے۔سعودی آرامکو کا شیئر 7 مارچ کو 45.45 ریال پر تھا، جب اس نے دسمبر 2019 میں اپنی لسٹنگ کے بعد پہلی بار سیشن کے دوران 46 ریال ریکارڈ کیے تھے۔iسعودی عرب کی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سال 2021 کے سالانہ خالص منافع میں 124.4 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اس کا خالص منافع گذشتہ سال 412.4 ارب ریال تھا جو کہ 2020 کے دوران 183.76 ارب ریال تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…