ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واٹس ایپ پر دل کا ایموجی بھیجنے والوں کو 46لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ اور سزا ہوگی

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں 2018 میں انسداد ہراسانی قانون کا اطلاق ہوا تھا جس کے تحت مختلف ایموجیز کو ہراساں کرنے باعث قرار دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں دل یا بوسے والے ایموجیز قابل ذکر ہیں جن کو اجنبی افراد کو مسیجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ پر بھیجنا جیل یا جرمانے جیسی سزاں کا باعث بن سکتا ہے، سعودی عرب کے انسداد فراڈ ایسوسی ایشن کے

رکن المواتز قطبی نے بتایا کہ ان ایموجیز کو بھیجنے والا اگر مجرم قرار پایا تو اسے 2 سے 5 سال قید اور ایک لاکھ سعودی ریال (تقریبا 46 لاکھ روپے)جرمانے کی سزائیں اکٹھی سنائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ پر دل کے ایموجی کو بھیجنا ہراساں کرنے کے جرم میں شامل ہے اور آن لائن چیٹس کے دوران کچھ تصاویر اور تاثرات کا استعمال بھی متاثرہ فریق کی شکایت کرنے پر ہراساں کرنے کے جرم میں بدل سکتا ہے۔انہوں نے میسجنگ ایپس کے صارفین کو انتباہ کیا کہ وہ کسی بھی صارف سے اس کی مرضی کے بغیر بات چیت یا نامناسب گفتگو کرنے سے گریز کریں اور نامناسب تاثرات یا سرخ دل کے ایموجیز کا استعمال نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ انسداد ہراسانی نظام کے تحت جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی بشمول ایموجیز جیسے سرخ دل، سرخ گلاب وغیرہ کا استعمال ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ایموجیز بھیجنے والے کی شکایت اگر متعلقہ انتظامیہ کے پاس کی جائے اور فرد جرم ثابت ہوجائے تو ایک لاکھ سعودی ریال اور/یا 2 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔اگر بار بار ایسا کیا جائے تو 5 سال تک قید اور 3 لاکھ سعودی ریال تک جرمانے کی سزائیں اکٹھی بھی سنائی جاسکتی ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…