جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب،الریاض میں گم ہونے والی بچی مل گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)کئی گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد ریاض میں سیکیورٹی حکام نے 11 سالہ لاپتہ لڑکی نوف القحطانی کو تلاش کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نوف منگل کی صبح اس وقت لاپتہ ہو گئی تھی جب وہ کچرا پھینکنے کے لیے اپنے گھر سے باہر نکلی تھی۔

بچی کے گھر نہ لوٹنے پراس کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے تھے۔ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے بتایا کہ علاقے میں پولیس نے ایک بچی کی گم شدگی کے بارے میں رپورٹ کے بعد چھان بین شروع کی۔ تلاشی کاعمل تیز کرنے کے نتیجے میں ہم بچی کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے۔ بچی بالکل ٹھیک ٹھاک ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ حکام نے واقعے کے بعد تمام ابتدائی قانونی طریقہ کار مکمل کر لیا۔نوف القحطانی کی گم شدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث ہوئی اور شہریوں نے نوف کی تلاش میں ہرممکن مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ بچی الریاض کی موسی کالونی سے غائب ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…