دنیا کا پہلا ملک جہاں شوال کا چاند نظر آ گیا

  بدھ‬‮ 12 مئی‬‮‬‮ 2021  |  20:23

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، جاپان میں رمضان کا مہینہ تیس دن کا تھا جہاں تیس روزوں کے بعد چاند نظر آ گیا، جاپان میں گزشتہ روز مقامی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر تیرہ مئی کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے وہاں عیدالفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے حسو خیل

میں گزشتہ روز کئی افراد نے شوال کے چاند کی رویت کی گواہی دی تھی جس پر شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر منائی گئی۔ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ، کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چاند نظر آنے سے متعلق گواہی دینے والوں اور بدھ کو عید کا اعلان کرنے پر مقامی جامع مسجد کے امام مولانا فقیر نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎