ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر پانچ احتیاطی تدابیرکا اعلان کیا ہے۔ ان میں اہم بات بچوں کی عید کی نقدی پر پابندی بھی شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات میں صحت
کے شعبے کے ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے کہا کہ اس بار عید الفطر کے موقعے پرریاست میں پانچ ایس اوپیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت بچوں میں عید تقسیم کرنے سے پرہیز کی ہدایت کی گئی ہے۔یا یہاں تک کہ اسے بینکوں کے ذریعے بھی عیدی کے لین دین پرپابندی عاید کی گئی ہے۔ تاہم آن لائن ذرائع استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ بوڑھوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاندانی دوروں اور اجتماعات سے پرہیز اور لوگوں کو عید اپنے گھروں میں گذارنے کی تاکید کی گئی ہے۔ پڑوسیوں کے مابین تحائف اور کھانے پینے کے تبادلے سے منع کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک مواصلاتی چینلز کے ذریعہ رشتہ داروں اور دوستوں کوعید کی مبارکباد پیش کرنے کا آپشن اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے ویکسین لینے اور متعلقہ حکام کے مقرر کردہ قوانین اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔