بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ سلمان نے ہزاروں پاکستانی خاندانوں کے لئے رمضان المبارک سے قبل بڑا تحفہ بھیج دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) شاہ سلمان کے فلاحی، امدادی ادارے کی طرف سے رمضان پیکیج کے طور پر پاکستان کے20,700مستحق گھرانوں میں اشیا خردونوش کی تقسیم شروع کی جارہی ہے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان کے تقریبا 1لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ اس فوڈ پیکیج میں تمام تر ضروری اشیا خردونوش شامل ہیں ۔ ای فوڈ پی 41لوگرام پر مشتمل ہے

جس میں 20 کلو فائن آٹا ،5کلو چاول ، 5لیٹرکونگ آئل ،2 لو بیسن ،2کلوکھجور،5لو چینی اور 1کلو چائے اور جام شیریں شامل ہیں ۔ جس کا مجموعی وزن (850)ٹن بنتا ہے اور مالیت1ملین ڈالر (تقریبا 15 روڑ 56 لاکھ روپے) ہے جو کہ این ڈی ایم اے ، مقامی حکومت اور مقامی این جی او ایس ڈی اوکے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے 10اضلاع (دکی، چاغی ،واشک،پنجگور،نصیر آباد، خاران، صحبت پور، سبی ، لورالائی میں شفاف طریقے سے تقسیم کیاجائے گا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی جانب سے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقوق بلوچستان اور غریب و مستحق افراد کی مدد پر شکرگزار ہیں ۔ شعبان ، رمضان المبارک میں دوسروں کا خیال رکھنے اور حصہ بانٹنے کا مہینہ ہے ۔ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے راشن کی تقسیم غریبوں کی خوشحالی کا باعث بنے گا ۔ دوسری جانب پاکستان میں مقیم سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے ۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے ہم پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ تقریب میں شرکت پر وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے شکرگزار ہیں ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیدہ جلال نے کہا کہ شاہ سلمان کے رفاعی ادارے نے بلوچستان کے دس اضلاع میں 27 ہزار خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملتی ہے جب کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انتہائی مستحکم برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں اور صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام اور عوام کے مابین ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…