بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے سعودی مردوں کو پاکستانی خواتین سے شادی کرنے سے سختی سے منع کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے سعودی مردوں کو پاکستانی خواتین سے شادی کرنے سے منع کر دیا ہے، پاکستان کے علاوہ تین اور ممالک بھی شامل ہیں جن کی خواتین سے شادی کرنے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کے علاوہ برما، چاڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سعودی

عرب میں ان چار ممالک سے تقریباً 500000 کے قریب خواتین موجود ہیں۔ مکہ مکرمہ کے پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل اسف القرشی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی مردوں کو اب سخت قواعد کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ قدم اٹھانے کا مقصد سعودی مردوں کو غیر ملکیوں سے شادی کرنے سے روکنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے اور غیر ملکیوں کے ساتھ شادی کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے سے قبل مزید رسمی کارروائی رکھی گئی ہے۔القراشی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کے خواہشمند افراد کو پہلے حکومت کی رضامندی حاصل کرنا ہو گی اور سرکاری چینلز کے ذریعہ شادی کی درخواستیں جمع کروانا ہوں گی۔القراشی کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ مردوں کو طلاق کے چھ ماہ کے اندر درخواست دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس ڈائریکٹر میجر جنرل اسف القرشی کا مزید کہنا تھا کہ درخواست دہندگان کی عمر 25 سال سے زیادہ ہو اور مقامی ڈسٹرکٹ میئر کے دستخط شدہ شناختی دستاویزات اور اس کے فیملی کارڈ کی کاپی سمیت دیگر تمام شناختی دستاویزات ساتھ منسلک کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امیدوار پہلے ہی شادی شدہ ہے تو اسے ہسپتال سے دستاویزات منسلک کرانا ہوں گی جس سے یہ تصدیق ہوسکے کہ اس کی اہلیہ یا تو دائمی مرض میں مبتلا ہے، معذور ہے یا پھر نس بندی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…