جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکا پابندیاں ہٹادے توایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کو پوراکرے گا خامنہ ای کا بڑا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اگر امریکا ایران کے خلاف عاید کردہ تمام پابندیوں کو ہٹا دے تو وہ جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کو تیار ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ امریکا کو تمام پابندیاں ختم کرنی چاہییں۔اس کے بعد ہم اس

امر کی تصدیق کریں گے کہ یہ پابندیاں فی الواقع ہٹا دی گئی ہیں۔پھر ہم کسی حیل وحجت کے بغیر جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کو پورا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے وعدے قابل اعتبارنہیں۔اس لیے امریکا کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران بہت زیادہ ضبط وتحمل کا حامل ہے اور اس کو کوئی سمجھوتا طے کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ان مواقع کو ضائع نہیں ہونا چاہیے لیکن ہم عجلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے کیونکہ بعض اوقات خطرہ فائدے سے زیادہ بڑا ہوتا ہے۔خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ امریکی عہدے داروں کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جوہری سمجھوتے کے بعد سے دنیا تبدیل ہوچکی ہے مگرانھوں نے دعوی کیا کہ یہ تبدیلی ایران کے حق میں رونما ہوئی ہے اور ایران 2015 ،2016 کے بعد زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جوہری سمجھوتے میں کوئی تبدیلی رونما ہونا ہے تو یہ ایران کے مفاد میں ہونی چاہیے۔ہم نے پابندیوں کو غیرموثربنا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…