ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہاہے کہ ویکسین لینا کرونا وائرس سے بچا ئوکے جائز اسباب میں سے ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمے داری کو پورا کریں تا کہ مساجد میں نماز سلامتی اور امن کے ساتھ عبادت کر سکیں۔عرب ٹی وی
کے مطابق سعودی وزیر نے یہ بات اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ویکسین کا استعمال کریں جن کے مثر اور محفوظ ہونے کی تصدیق پر طبیبوں نے اتفاق کیا ہے۔ڈاکٹر عبداللطیف اپنے اکانٹ پر کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مملکت کی کوششوں سے متعلق ٹویٹس کرتے رہتے ہیں۔