جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب دنیا میں خوش ترین ممالک میں پہلے نمبرپرآگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2021 |

ریاض(این این آئی)اگرچہ گذرا سال کوویڈ 19کی وجہ سے پوری دنیا کے لیے پریشان کن رہا ہے مگر بعض ممالک اس کے باوجود خوش حال رہے ہیں۔سال 2021 کیو اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ خوش ترین ممالک کی فہرست میں سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلے اور عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر

ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی ایک تحقیق میں کہاگیاکہ فن لینڈ مسلسل چوتھے سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد سوئٹزرلینڈ، آئس لینڈ اور ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔برطانیہ کی درجہ بندی اس سال متاثر ہوئی ہے اور وہ 13ویں نمبر سے گر کر 17ویں نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ یورپ سے باہر نیوزی لینڈ وہ واحد ملک ہے جو دس خوش ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر 27 ویں اور بحرین 35 ویں نمبر پر ہیں۔دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں ٹاپ 10 یورپی ممالک ہیں جن میں ہالینڈ، ناروے، سویڈن، لکسمبرگ، آسٹریا اور یورپ سے باہر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لیسوتھو، بوٹسوانا، روانڈا اور زمبابوے کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں۔ بھارت بھی ناخوش ممالک میں سر فہرست ہے اور اس کا عالمی سطح پر 139 واں نمبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…