اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا تاجر،روس اور چین بارے بھی حیرت انگیز انکشاف

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم (این این آئی)سویڈن کے تحقیقی ادارے نے بتایا ہے کہ امریکہ دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا تاجر ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیقی ادارے نے بتایاکہ پانچ برس کے دوران امریکہ کی برآمدات میں 37 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ روس اور چین کی اسلحہ برآمدات میں کمی ہوئی۔مشرق وسطی میں سب سے زیادہ اسلحہ

خریدا جاتا ہے اور سعودی عرب خطے میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ہے۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسلحہ کی عالمی منڈی میں امریکہ اب بھی سب سے بڑا تاجرہے۔ گذشتہ پانچ برس کے دوران اسلحہ کی عالمی منڈی میں امریکہ کی برآمدات میں 37 فیصد تک اضافہ ہوا۔امریکی ہتھیاروں کی برآمدات کا 47 فیصد مشرق وسطی کے ممالک کو کیا گیا، سعودی عرب نے امریکی اسلحے کی کل برآمدات کا 24 فیصد اسلحہ خریدا۔ امریکہ اب 96 ریاستوں کو اسلحہ سپلائی کر رہا ہے۔فرانس کے بڑے ہتھیاروں کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جرمنی کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ اسرائیل اور جنوبی کوریا دونوں نے اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔سیپری کے مطابق مشرق وسطی میں گزشتہ پانچ برس کے مقابلے میں 25 فیصد اسلحہ زیادہ درآمد کیا گیا۔ سب سے زیادہ 61 فیصد اضافہ سعودی عرب کی درآمدات میں ہوا۔مصر کی اسلحہ درآمدات میں 136 فیصد اور قطر کی درآمدات میں 361 فیصد اضافہ ہوا۔روس سے اسلحے کی برآمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ چین جو اسلحے کی برآمدات میں دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے، اس کی برآمدات میں 7.8 فیصد کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…