منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون مفسر قرآن اور ممتاز عالم دین 91سال کی عمر میں انتقال کر گئے

datetime 20  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)عرب دنیا کے ایک ممتاز عالم دین اور مفسر قرآن الشیخ محمد علی بن جمیل الصابونی الحلبی المکی 91 سال کی عمر میں ترکی میں انتقال کر گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے علامہ

الصابونی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ الشیخ علی الصابونی گذشتہ کچھ عرصے سے ترکی میں تھے جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر یلوا شہر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے علامہ الصابونی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔شامی وزارت اوقاف ومذہبی امور کی طرف سے علامہ الصابونی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ علامہ الصابونی ایک ممتاز مفسر قرآن تھے اورانہوں نے صفو التفاسیرکے عنوان سے قرآن کریم کی تفیسر لکھی۔ ان کی پوری زندگی اسلام کی دعوت وتبلیغ اور علوم اسلامی کی نشرو اشاعت میں گذری۔ انہیں عالم اسلام کے علما میں ممتاز مقام حاصل تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…