ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدر کا انہیں ’قاتل‘ پکارے جانے کے بعد روسی صدر پیوٹن نے جوبائیڈن کو آن لائن مناظرہ کا چیلنج کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو آن لائن مناظرہ کا چیلنج کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے یہ اعلان بائیڈن کی جانب سے انہیں ’قاتل‘ پکارے جانے کے بعد کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن سوموار یا جمعہ کو اوپن چیٹ کے ذریعہ مناظرہ کرسکتے ہیں۔ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تاخیر کے

دوطرفہ تعلقات اور دنیا کے اہم امور پر بات چیت کا آغاز کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مناطرے میں کورونا وبا کا مقابلہ کرنے، خطے کے استحکام اور اسٹریجیکل ایشو پر بات ہوسکتی ہے، میں تجویز کروں گا کہ بائیڈن ڈسکشن جاری رکھیں۔روسی صدر نے کہا کہ میری شرط یہی ہے کہ تمام چیزیں بغیر کسی شرط کے لائیو ہوں۔ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ چیزیں روسی اور امریکی عوام کیلئے دلچپسی کا باعث بنیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق صدربائیڈن نے کہا تھا کہ پیوٹن کو امریکی انتخابات میں مداخلت کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مداخلت ثابت ہوگئی تو روس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں روس پر مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ یکم مئی تک افغانستان سے امریکہ کا فوجی انخلا مشکل ہے۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت ابھی تک نازک ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…