ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کیا روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے؟ مفتی اعظم نے فتویٰ جاری کر دیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتوی دیا ہے کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوگا، کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے

مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا تھا کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا،انہیوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ23لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ 3 ہزار 176 ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ86لاکھ 58ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ10لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 52 ہزار470تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ3 لاکھ58 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے87 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 87 ہزار 795 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 59 ہزار 405 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں 44 لاکھ سے28 زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 93 ہزار 824 ہے۔برطانیہ میں 42 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 25 ہزار831 اموات ہوچکی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…