جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مسجد نبویؐ میں ماہ صیام کے دوران نماز تراویح کی ادائی کے لیے پلان تیار ایک وقت میں کتنی بڑی تعداد میں نمازی باجماعت نماز ادا کر سکتے ہیں ؟

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ماہ صیام برائے سال 1442ھ کے لیے مسجد نبویﷺ میں نماز ترویح کی بحالی کی خاطر مسجد نبوی پریذی ڈینسی ایجنسی کا پلان منظور کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح کے پلان کی منظوری کے موقعے پر الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر پرسختی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مسجد نبوی میں عبادت ، نماز اور زائرین کی آمدو رفت کو بحال کیا جا سکے اور وبا کو شکست دینے کی کامیابیوں سے ثمرات سے حقیقی معنوں میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ماہ صیام کے لیے مسجد نبوی میں عبادت کے خصوصی پلان میں رمضان معلوماتی پروگرام، خصوصیات ، پیشرفت ، پروگرام ، اہداف ، متبادل ، ہنگامی صورتحال اور رمضان کے مہینے اور عید الفطر تک کرائسز سیل کا قیام بھی شامل ہے۔مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح اور رمضان کے پروگرامات کو موجودہ کرونا وبائی صورت حال اور محکمہ صحت کی وضع کردہ ہدایات کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے۔ مسجد میں زائرین کی نقل وحرکت، مجمع، با جماعت نمازوں کے طریقہ کارکو تفصیل سے بیان کیا گیا ۔کرونا وبا کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں 45000 نمازیوں کی با جماعت نماز کی اجازت دی گئی ہے۔ مسجد کے مغربی حصے میں 15000 نمازیوں کو داخل ہونے جب کہ ماہ صیام میں مجموعی طور پر ایک ہی وقت میں 60 ہزار نمازیوں کو مسجد نبوی میںنماز کی ادائی کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ کرونا وبا سے قبل مسجد نبویﷺ میں ایک ہی وقت میں تین لاکھ 50 ہزار افراد کو با جماعت نماز کی ادائی کی اجازت تھی اور مغربی حصے میں 96 ہزار افراد با جماعت نماز ادا کرتے تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…