پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پیوٹن کے خلاف بائیڈن کا بیان، روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس نے جوبائیڈن کی جانب سے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے خلاف بیان کیبعد مشاورت کے لیے امریکا میں تعینات اپنا سفیر واپس بلا لیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے مشاورت کے لیے

اپنے سفیر کو طلب کرلیا ۔روس کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا میں تعینات سفیر اینیٹولی انیٹونوف کو واپس ماسکو بلا لیا گیا ہے تاکہ روس کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے مستقبل پر مشاورت کی جائے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام باہمی تعلقات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تاکہ ناقابل تلافی بگاڑ پید انہ ہو۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اہم چیز راستے وضع کرنے ہیں جن سے واشنگٹن کی جانب سے حالیہ برسوں میں خطرناک انتہا تک پہنچائے گئے روس-امریکا کے مشکل تعلقات کو ٹھیک کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی ان سے جڑے خطرات سے آگاہ ہیں تو ہم ان کی جانب سے کی جانے والی ناقابل تلافی تضحیک سے بچنا چاہتے ہیں۔کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے جوبائیڈن کی جانب سے پیوٹن کو ‘قاتل’ کہنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ بہت خراب اور بغیر کسی ثبوت کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روس اپنے تعلقات سے اپنے رویے کا جائزہ لے گا۔ روس نے جوبائیڈن کی جانب سے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے خلاف بیان کیبعد مشاورت کے لیے امریکا میں تعینات اپنا سفیر واپس بلا لیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…