منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی حکومت کی جانب سے فضائی سفر سے متعلق پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت جاری

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے رہائش، اقامہ اور ویزوں کے قوانین واضح ہیں اور ملازمت کے نئے معاہدے کے نفاذ کے بعد تبدیلیاں بھی رونما ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت میں رہنے والے تارکین وطن کو سعودی قوانین سے آگاہ رہنا انتہائی ضروری ہے۔ اسی حوالے سے ایک شہری نے حکومت سے وضاحت طلب

کی کہ میں فضائی سفر کرنا چاہتا تھا لیکن خروج وعودہ ویزے کی معیاد ختم ہوچکی اب تنازل کی خواہش ہے لیکن متعلقہ ادارے سے اعتراض سامنے آرہے ہیں۔انتظامیہ نے جواب دیا کہ خروج وعودہ نکلوانے کے بعد مقررہ مدت کے اندر سفر کرنا لازمی ہوتا ہے بصورت دیگر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد ہوگا، جرمانہ ادا کرنے کے بعد تنازل اور دیگر معاملات طے پائیں گے۔اس کے لیے شرط ہے کہ اقامہ کارآمد ہو۔ ایک اور شخص نے جوازات کے ٹوئٹر اکاونٹ پر سوال کیا کہ اقامہ ختم ہونے میں چار ماہ اور 23 دن باقی ہونے کی صورت میں خروج وعودہ کتنے ماہ کا نکل سکتا ہے؟۔اس حوالے سے وضاحت پیش کی گئی کہ اقامہ کی انتہائی مدت تک کے لیے خروج وعودہ ویزا حاصل کرنا ممکن ہے۔ خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت خروج وعودہ ویزا اقامے کی معیاد کی بنیاد پر جاری ہوتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کسٹمرکیئر شعبے سے ایک شخص نے دیافت کیا کہ نئے قوانین کے تحت اب کارکن کا اقامہ

اور اس پرعائد فیس مقابل المالی کی ادائیگی کس کے ذمہ ہوگی؟۔ جس پر کہا گیا کہ یہ ذمے داری آجر پر عائد ہوگی اور وہ ہی اس کی فیس ادا کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ایک صارف نے سوال کیا تھا کہ میرا اقامہ ایکسپائر ہوچکا ہے لیکن میں خروج ونہائی پر جانا چاہتا ہوں کیسے ممکن ہے؟ کسٹمرکیئر نے وضاحت پیش کی کہ اس کے لیے کارآمد اقامے کا ہونا لازمی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…